Get Alerts

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دی

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ درخواستیں موصول ہونے کے بعد ہائی کمیشن نے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویزے کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد کے پاس زیر التوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی ویزے کے حتمی فیصلے کے انتظار میں ہیں اور وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے۔

ٹیگز: