Get Alerts

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواستیں جمع کروا دیں

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواستیں جمع کروا دیں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم نے پاکستان آنے کے لیے ویزوں کی درخواستیں دے دی ہیں۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ دونوں نے برٹش پاسپورٹ پر ویزے کے لیے درخواست دی ہے اور حکومت انہیں ملک میں داخلے سے روک نہیں سکتی۔

علیمہ خان نے بتایا کہ دونوں کے پاس نائیکوپ کارڈ نہیں ہے۔ مئی میں سلیمان اور قاسم نے اپنے والد کی قید کے خلاف پہلی بار عوامی سطح پر آواز بلند کی تھی اور بعد ازاں امریکہ میں قانون سازوں سے ملاقاتیں بھی کیں تاکہ عمران خان کی رہائی کی حمایت حاصل کی جا سکے۔

یاد رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں قید ہیں اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

ٹیگز: