Get Alerts

اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کا جائزہ، محسن نقوی کی چند ماہ میں تکمیل کی ہدایت

اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کا جائزہ، محسن نقوی کی چند ماہ میں تکمیل کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ کیا اور خستہ حال سروس روڈ کی بحالی اور کشادگی کے منصوبے کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبے کے تعمیراتی مراحل اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ ایک سال کے بجائے چند ماہ میں مکمل کیا جائے، جبکہ کام کی رفتار، معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

حکام کے مطابق 8.25 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ فیض آباد سے کورال چوک تک تعمیر کیا جائے گا، جس میں چھ رویہ سڑک، ایک انڈر پاس اور ایک فلائی اوور شامل ہوں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی، جبکہ ٹریفک کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔

ٹیگز: