Get Alerts

پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیش رفت کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت برقرار رکھنے کا اعلان

پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیش رفت کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غزہ امن منصوبے پر پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ایک آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان القدس الشریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگز: