کراچی: عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 202 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 37 ڈالر فی اونس کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 43 ڈالر فی اونس ہوگئی۔