Get Alerts

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

بنکاک میں جاری خواتین ایشیا کرکٹ کپ میں بنگلہ دیشی ویمنز 16 ویں اوور میں صرف 44 رنز ہی پر ڈھیر ہو گئیں. صرف جہان آرا عالم 12 اور رومانا 11 رنز کیساتھ ڈبل فگر میں داخل ہوئیں . پاکستان کی جانب سے ثنامیر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں. ایمن انور دو,عالیہ ، انعم ، جویریہ اور ندا ڈار ایک ایک شکار کرنے میں کامیاب رہیں.

قومی خواتین نے آسان ہدف 10 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا جویریہ 26 اور ارم جاوید 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں.پوائنٹ ٹیبل پر قومی ٹیم نیپال ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو ہرانے کے بعد 6 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے.اسے واحد ناکامی بھارت سے ہوئی.