ابوظہبی: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے گرین کیپس کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 123 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 25 رنز اور گل فیروزہ نے 23 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں اور چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔
اس شکست کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم گروپ اسٹیج میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔