آصف زرداری نااہل ہوئے تو آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی 

آصف زرداری نااہل ہوئے تو آصفہ بھٹو الیکشن لڑیں گی 

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی)   کے رہنما چوہدری منظور حسین نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری نااہل ہوئے تو ان کی جگہ آصف بھٹو ان کی جگہ الیکشن لڑیں گی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا ہے کہ آصفہ بھٹو کو گزشتہ روز لانچ نہیں کیا گیا وہ پہلے ہی سیاست میں ہیں ۔ چوہدری منظورحسین نے کہا کہ آصفہ بھٹو نے مختصر تقریر کی کیوں کہ بلاول بھٹو نے ویڈیو تقریر کرنی تھی جو کہ تکینکی مسائل کے سبب نہیں ہوسکی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی سیاست میں لیکن آگے آنے میں انہیں وقت لگے گا۔ معروف تجزیہ نگار کا کہناتھاکہ ملتان میں آصفہ بھٹو کو باقاعدہ لانچ نہیں کیا گیا ، وہ ایک ٹیسٹ تھا ، ان کو دیکھا گیا کہ وہ کیسے تقریر کرتی ہیں ۔ 

انہوں نے کہ اکہ ابھی تو بلاول بھٹو کو بہت وقت لگے گا ، بے نظیر کی شہادت کے بعد پارٹی کی پوزیش پہلے جیسی نہیں رہی ہے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کا فی الحال کوئی متبادل نہیں ہے ۔

لیکن ان کے لیے بڑ مسلہ پنجاب میں دوبارہ واپسی کا ہے ۔  ان کا مزید کہناتھاکہ  کسی بھی سیاستدان کی لانچنگ پہلا الیکشن ہوتا ہے ، جب آصفہ پہلا الیکشن لڑیں گی تو ون ان کی لانچنگ ہوگی .