ٹیسلا کا سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے 

ٹیسلا کا سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے 

کیلیفورنیا: ٹیسلا کا سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش کردیاگیا ہے۔ تاہم اس کی قیمت بہت زیادہے ۔نیا سائبر ٹرک سان ڈیگو، کیلیفورنیا میں ٹیسلا سٹور میں ڈسپلے پر دکھایا گیا ہے۔ ’ٹیسلا‘ نے سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش کرتے ہوئے اس کی قیمت کا اعلان بھی کردیا ہے۔

یہ ٹرک فلم " بلیڈ رنر" سے متاثر ہوکر ڈیزائن کیاگیا ہے اس ٹرک کی مختلف خصوصیات ہیں ۔اس ٹرک کے بارےمیں  ایلون مسک کاکہنا ہے  کہ ان خصوصیات کا مقصد ٹرک کو طویل سفر کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ بھاری سامان ایک پہاڑیوں تک بھی لے جاسکے۔ٹیسلا کا ٹاپ آف دی لائن ”سائبر بیسٹ“ سائبر ٹرک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار 2.6 سیکنڈ میں تیز سفر کرسکتا ہے، جو کئی سپورٹس کاروں کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں 11 ہزار پاؤنڈز کی ٹوونگ صلاحیت ہے، سائبر ٹرک امریکہ میں ”بیک ٹو دی فیوچر“ شہرت کے ڈی ایم سی ڈیلورین کے بعد پہلا ٹرک ہے، جس میں سٹینلیس سٹیل کی باڈی استعمال کی گئی ہے اور اس میں آرمر گلاس بھی ہے۔

مسک  کاکہنا ہے کہ ٹرک کے دروازے 45 کیلیبراور 9 ملی میٹر راؤنڈ تک بلٹ پروف ہیں، ٹرک میں 6 فٹ کا لمبا بستر ہے، جس کے7 نیچے اضافی سامان رکھنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔

اس کےعلاوہ ٹرک میں 120 وولٹ اور 240 وولٹ کے آؤٹ لیٹس بستر اور کیبن میں ٹولز چلانے، ای وی چارج کرنے کے لیے 11.5 کلو واٹ تک بجلی فراہم کرنے کے لیے ہیں۔

سائبر ٹرک کی قیمت 60 ہزار 990 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی، جو 2019 میں پیش کی جانے والی قیمت سے 50 فیصد زیادہ ہے۔ قیمت کے باعث یہ سائبر ٹرک صرف امراء کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔

مصنف کے بارے میں