تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات ،  کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل ، چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان نے کاغذات جمع کرادیے

 تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات ،  کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل ، چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان نے کاغذات جمع کرادیے

لاہور: تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلہ  کا آج آخری روز تھا  ،  کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کل  ہوں گے۔پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن تھا۔ 

 چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جو کہ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے ہیں۔  کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے۔

سینئر مرکزی رہنما احمد اویس بیرسٹر گوہر علی خان کے تجویز کنندہ ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن چیئرمین کے انتخاب کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے تائید کنندہ ہیں۔چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی مرکزی سیکرٹریٹ میں موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں