شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جلد انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرائیں گے:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر 

 شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جلد انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرائیں گے:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر 

پشاور:پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جلد انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرائیں گے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر  نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جلد انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرائیں گے۔

 انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن کا جواب نہیں آیا عدالت نے جواب کی کاپی طلب کی، عدلیہ سے امید ہے، پی ٹی آئی ملک کی 70 فی صد مقبول جماعت ہے اگر اس سے بیٹ کا نشان لیا تو ہارس  ٹریڈنگ شروع ہوجائے گی، ہم چھ ماہ سے بیٹ کے نشان کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی 174 پارٹی میں سب سے زیادہ شفاف انٹرا پارٹی کے انتخابات پی ٹی آئی نے کروائے، پی ٹی آئی نے کبھی کسی فورم میں عدلیہ کے خلاف بات نہیں کی۔پشاور ہائی کورٹ کا رول بہت منصفانہ رہا ہے پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں انتخابات عدالیہ کی نگرانی میں کرانے کی درخواستیں دی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ غیر جانب دار ہیں، سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ منظور ہے، یہ احکامات جاری کریں کہ شفاف انتخابات کروائیں۔


انہوں نے کہا کہ ہمارا ورکر اور سپورٹر بہت متحرک ہے ہم انتخابات کا انتظار کررہے ہیں، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، 25 کروڑ عوام کی نظریں آپ پر ہیں۔

مصنف کے بارے میں