Get Alerts

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو تسلیم کرنے سے انکار

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے عہدے پر بیرسٹر گوہر علی خان کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابات کا معاملہ ابھی تک زیر التواء ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اس پر اسٹے آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے باعث کسی بھی فرد کو قانونی طور پر چیئرمین تسلیم کرنا ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو نہ تو پارٹی چیئرمین کے طور پر کوئی آئینی اختیار حاصل ہے اور نہ ہی کمیشن انہیں اس عہدے پر تسلیم کرتا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب بیرسٹر گوہر علی خان نے گزشتہ روز کمیشن سے موصول ہونے والے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انہیں باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں تسلیم کیا جا سکتا۔

ٹیگز: