فیس بک پر بٹکوائن اور کریپٹو کرنسی کے اشتہارات پر پابندی

فیس بک پر بٹکوائن اور کریپٹو کرنسی کے اشتہارات پر پابندی

نیو یارک: فیس بک نے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جن میں بٹکوائن اور کریپٹو کرنسی شامل ہیں۔

فیس بک پروڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر راب لیتھبرن نے بتایا کہ فیس بک نے نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس سے مالیاتی مصنوعات کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے اشتہارات اکثر گمراہ کن اور دھوکے پرمبنی ہوتے ہیں لہٰذا ان پر پابندی عائد  کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا   کہ اس پالیسی کا اطلاق فیس بک اور  انسٹاگرام پر  کیا جائے گا۔