Get Alerts

عمران خان کا خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

عمران خان کا خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
کیپشن: pti imran khan khwaja asif supreme court پی ٹی آئی تحریک انصاف عمران خان سپریم کورٹ

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ ، عمران خان کہنا ہے کہ خواجہ آصف وزارت خارجہ کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈٰیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ خواجہ آصف کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کریں گے ، خواجہ آصف وزارت خارجہ کے لیے سیکیورٹی رسک ہیں ، ان کے غیرملکی بینکوں میں اکائونٹس ہیں۔ خواجہ آصف کا ڈومیسائل بھی غیرملکی ہے اور کئی چیزیں اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کی ہیں۔