پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہو گا

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا ہو گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ملتان سلطانز کیخلاف نبرد آزما ہو گی جبکہ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ 
ملتان سلطانز کی ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے جو اپنے تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا اور اس میں کامیابی حاصل کر کے 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 
ملتان سلطانز کے سکواڈ کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، عمران خان، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عباس آفریدی، احسان اللہ، جونسن چارلز، رومان رئیس، اوڈین سمتھ، روومین پاول، بلیسنگ موزارابانی، ڈومینک ڈریکس، رضوان حسین، آصف آفریدی اور عامر عظمت شامل ہیں تاہم حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل ہو گا۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، ایلکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، مبشر خان، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، مرچنٹ ڈی لینگ، ظاہر خان، ظفر گوہر، محمد موسیٰ ، دانش عزیز، محمد حریرا، ذیشان ضمیر، محمد اخلاق اور اطہر محمود شامل ہیں۔ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں