فواد چوہدری کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی

فواد چوہدری کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی

اسلام آباد: مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی جانب سے جاری کی گئی روبکار کے ساتھ اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کی اور کہا کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے۔

مصنف کے بارے میں