شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری

شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری

راولپنڈی :شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی ہے۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کی۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کا عملہ روبکار لےکر اڈیالہ جیل راولپنڈی روانہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی کی روبکار جاری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی رہائی ممکن نہیں، وائس چیئرمین پی ٹی آئی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لئے نظر بند کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں