Get Alerts

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

لاہور: ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے اور آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کیلئے کرائے کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

ٹیگز: