لاہور : ملک بھر میں ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز اور پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشنز نے کرایوں میں 20 سے 25 فیصد تک بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد کرائے بڑھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔ مختلف شہروں کے لیے نئے کرائے کچھ یوں ہوں گے
لاہور سے کراچی, کرایہ 1 لاکھ 8 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گیا۔لاہور سے راولپنڈی,کرایہ 65 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار روپے کر دیا گیا۔لاہور سے کوئٹہ,کرایہ 1 لاکھ 30 ہزار کے بجائے 1 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیا جائے گا۔