Get Alerts

ایرانی سپریم لیڈر کئی ہفتوں بعد منظر عام پر آگئے ، امام خمینی کے مزار پر حاضری

ایرانی سپریم لیڈر کئی ہفتوں بعد منظر عام پر آگئے ، امام خمینی کے مزار پر حاضری

تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کئی ہفتوں بعد منظر عام پر آ کر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ امام خمینی کے مزار پر حاضری دینے پہنچے۔ یہ واقعہ انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔ اس دوران سپریم لیڈر نے امام خمینی کے پوتے حسن خمینی سے ملاقات بھی کی اور امام خمینی کے مزار کے احاطے میں نماز بھی ادا کی۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور یورپی رہنماؤں کی جانب سے ایران میں افراتفری پھیلانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ٹرمپ اور نیتن یاہو ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں اور ایرانی معاشرے کی تقسیم چاہتے ہیں۔"

ٹیگز: