کابل:طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی نئی تصویر منظر عام پر آ گئی ۔افغان میڈیا کے مطابق ملا ہیبت اللہ کی تازہ ترین تصویر گزشتہ ہفتے قندھار کی ایک لائبریری میں لی گئی تھی۔
Reportedly thi is The new face of Taliban leader Mullah Hibatullah https://t.co/P0AI331iUb
— Pajhwok Afghan News (@pajhwok) August 30, 2021
سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی اس تصویر کے حوالے سے طالبان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ملا ہیبت اللہ قندھار میں موجود ہیں اور وہ جلد منظر عام پر آئیں گے۔