Get Alerts

لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا آغاز، پتنگوں اور گڈوں کی خرید و فروخت شروع

لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا آغاز، پتنگوں اور گڈوں کی خرید و فروخت شروع

لاہور : لاہور میں بسنت کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں اور آج سے پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی خرید و فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس بار لاہور میں 2246 ٹریڈرز کو یہ کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 8 فروری تک پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی فروخت جاری رہے گی، لیکن 8 فروری کے بعد اس پر مکمل پابندی لگ جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق، اب تک 2504 ٹریڈرز نے آن لائن رجسٹریشن کے لیے درخواست دی ہے، جن میں سے 163 کی درخواستیں ابھی زیرِ عمل ہیں، جبکہ 95 ٹریڈرز کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا، اور مزید ٹریڈرز کی رجسٹریشن بھی جاری ہے۔

دوسری جانب، پتنگوں اور ڈور کی خریداری شروع ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے دکانوں کا رخ کر لیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بار پتنگوں اور گڈوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے ان کو خریدنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ایک گڈا 250 سے 300 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ایک ڈیڑھ تاوا گڈا 450 سے 500 روپے میں دستیاب ہے۔ کچھ دکانداروں نے شہریوں کے رش کو دیکھتے ہوئے ایک گھنٹہ بعد ہی اپنی دکانیں بند کر دیں۔ ایک پیس کا پناہ 4 ہزار روپے اور ڈیڑھ پیس کا پناہ 6 ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

بسنت کے جشن کی تیاریوں کے دوران قیمتوں میں اضافے کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں، اور عوام کی بڑی تعداد اس معاملے پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

ٹیگز: