Get Alerts

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

لاہور : لاہور میں بسنت کی آمد کے ساتھ ہی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں اور خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جس کے باعث پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے۔ دکاندار اب منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں، اور ایک تاوا گڈا 300 سے 400 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔ اسی طرح، ڈیڑھ تاوا گڈا 500 سے 600 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ چھوٹا گڈا بھی 200 سے 300 روپے کا ہو چکا ہے۔

اسی طرح، 2 پیس ڈور کا پنہ 10 ہزار سے 12 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے، اور ایک پیس ڈور کا پنہ 4500 سے 5000 روپے میں مل رہا ہے۔ اس صورتحال نے شہریوں کو حکومت سے مطالبہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں مقرر کی جائیں تاکہ عوام کو زیادہ مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بسنت کے دوران شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں اس سال 34 کروڑ روپے کی پتنگیں فروخت ہو چکی ہیں اور قیمتوں میں اضافے کے بارے میں شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ حکومت ڈیمانڈ اور سپلائی کو متوازن کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ٹیگز: