Get Alerts

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت

پشاور : پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق، ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی، اور اس سلسلے میں اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

یہ حملہ گزشتہ سال 24 نومبر کو ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہوا تھا، جس میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے، جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ حملہ کرنے والے تینوں خودکش بمبار افغان شہری تھے۔

ٹیگز: