Get Alerts

انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بلاوائیو  : انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاوائیو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیتنے کے بعد حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے میچ میں باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس میچ میں بھی اچھے نتائج کی امید ہے۔ فرحان یوسف نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دی جائے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، اور گروپ 2 سے اب صرف ایک سیمی فائنل کی نشست باقی ہے۔ اگر بھارت پاکستان کو کسی بھی مارجن سے شکست دیتا ہے، تو وہ سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کو کم از کم 85 رنز کے مارجن سے ہرا کر یہ مقام حاصل کرنا ہوگا۔

ٹیگز: