Get Alerts

کوئٹہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ: انٹرنیٹ معطل، سرچ آپریشن میں درجنوں مشکوک افراد گرفتار

کوئٹہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ: انٹرنیٹ معطل، سرچ آپریشن میں درجنوں مشکوک افراد گرفتار

کوئٹہ : بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور موبائل انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔    سکیورٹی اقدامات: شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں اور پوش علاقوں میں پولیس و سیکیورٹی فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
 مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ انٹرنیٹ کی بندش سے شہریوں اور صحافی برادری کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔یہ اقدامات گزشتہ روز 92 دہشت گردوں کی ہلاکت اور 33 شہادتوں کے بعد امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: