Get Alerts

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر باقاعدہ طور پر ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے.

 اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر باقاعدہ طور پر ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے.

 پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی سطح پر رابطہ ہوا اور دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست ایک دوسرے کو دی۔ ذرائع کے مطابق  پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلررام گہورام نے پاکستانی دفترخارجہ میں تفصیلات جمع کرائیں جب کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلر فوزیہ منصور نے بھارتی دفترخارجہ میں جوہری تنصیبات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا گیا۔