Get Alerts

پاکستان کر کٹ ٹیم کی نیو زی لینڈ کے خلاف بھر پور پریکٹس جاری ہے

پاکستان کر کٹ ٹیم کی نیو زی لینڈ کے خلاف بھر پور پریکٹس جاری ہے

ولنگٹن: نئے سال کے نئے چیلنج کی تیاریاں عروج پر اس سلسلے میں گرین شرٹس نے کیویز کے خلاف کمر کَس لی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے قوم کو جیت کا تحفہ دینے کے لیے  2018 کی پہلی پریکٹس گھنٹوں تکجاری رکھی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ کیویز کو انہی کے دیس میں شکست دینے کا عزم لیے قومی ٹیم نے سیکسٹن اوول سٹیڈیم میں تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا ۔


ٹریننگ کے دوران شاہینوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی ۔پاکستان اور نیو زی لینڈ 6 جنوی کو پہلے ون ڈے میچ میں ٹکرائیں گے ۔