امریکی دھمکیاں ٹھس، جوہری صلاحیت میں اضافہ کرتے رہیں گے: شمالی کوریا

امریکی دھمکیاں ٹھس، جوہری صلاحیت میں اضافہ کرتے رہیں گے: شمالی کوریا

پیانگ یونگ: شمالی کوریاکے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا اور اس کی کاسہ لیس حکومتوں کی دھمکیوں کے باوجود دفاعی طاقت اور خود مدافعتی جوہری حملے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا رہے گا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے شائع کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 ستمبرکو ہائیڈروجن بمکا تجربہ ایک عظیم کامیابی تھا کہ جس نے شمالی کوریا کو عالمی جوہری طاقت کی سطح پر پہنچا دیا ہے۔