وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ٹیکس ادائیگی کیلئےمزید 13 دن کی مہلت

وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ٹیکس ادائیگی کیلئےمزید 13 دن کی مہلت
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق حتمی رپورٹ 14جنوری تک جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کے معاملے کی سماعت کی۔جس میں ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ مزید 96 پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیداد کا سراغ لگا لیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یواے ای میں ایک ہزار دو سو گیارہ پاکستانی جائیدادوں کے مالک ہیں ۔


چیف جسٹس ثاقب نثار  نے ایف بی آر سے پوچھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن 3 کروڑ 14 لاکھ روپےجرمانہ کب ادا کرینگی؟ چیف جسٹس کے استفسار پر ایف بی آر حکام نے بتایا علیمہ خان کے پاس 13 جنوری تک جرمانہ جمع کرانے کی مہلت ہے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 13 دسمبر کے بعد 167 ملین روپے کی ادائیگیاں ہوئیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس پیسے کو واپس لانے کا کریڈٹ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو جاتا ہے ہم انکیمحنت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جلد پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔