جے یو آئی کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر خود بھی حیران ہیں: پرویز خٹک

جے یو آئی کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر خود بھی حیران ہیں: پرویز خٹک
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پشاور: وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءپرویز خٹک نے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر خود بھی حیران و پریشان ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے امیدوار بھی حیران ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں انہیں اتنے ووٹ کیسے ملے، انہوں نے اپنے پولنگ ایجنٹ بنائے تھے اور ہی انہوں نے کسی طرح کی انتخابی مہم چلائی تھی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جس نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں 17 تحصیلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بیشتر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہی ہو گی جو عوام کی خدمت میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھے گی۔