مجھے  کوئی بھی  وزیراعلیٰ بننے سے  نہیں روک سکتا، میں نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں : پرویز خٹک

  مجھے  کوئی بھی  وزیراعلیٰ بننے سے  نہیں روک سکتا، میں نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں : پرویز خٹک

چارسدہ :پاکستان تحریک انصاف   پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ    مجھے  کوئی بھی  وزیراعلیٰ بننے سے  نہیں روک سکتا، میں نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں ۔ 

چارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہاکہ      مجھے  کوئی بھی  وزیراعلیٰ بننے سے  نہیں روک سکتا، میں نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ  میں بتا دیتا ہوں کہ ان کے دل پھٹ جائیں گے اور میں وزیراعلیٰ بن جاؤں گا۔

 پرویز خٹک نے نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان پر سیاسی گولہ باری کرتے ہوئے کہاکہ  ان ڈاکوؤں کی وجہ سے ہم ڈوب گئے، یہ چور اور غریبوں کے دشمن ہیں، تحریک انصاف جیسے ڈاکو کبھی نہيں دیکھے،  یہ سب ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں، مجھے معلوم ہے۔

مصنف کے بارے میں