پاکستان میں ہمیشہ بے ایمان حکمران آئے، قوم کو نیا پاکستان، روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکا دیا گیا: پرویز خٹک

پاکستان میں ہمیشہ بے ایمان حکمران آئے، قوم کو نیا پاکستان، روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکا دیا گیا: پرویز خٹک

سوات : چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو کبھی نیا پاکستان، کبھی روٹی کپڑا اور مکان اور کبھی دین کے نام پر دھوکا دیا گیا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک خوازہ خیلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم سے بعد میں آزاد ہونے والے ممالک ترقی کرگئے ہیں۔ 75 سال گزرنے کے باوجود ہم وسائل کا رونا رو رہے ہیں۔ملک کے حالات بہتر بنانا وفاقی حکومت کا کام ہوتا ہے۔ 

پرویز خٹک نے کہا کہ اقتدار میں آکر یہ لوگ منشور بھول جاتے ہیں۔ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں۔ اقتدار میں رہنے والے اب قوم کو کیا دھوکہ دیں گے۔ایوب خان کے دور تک ہمارے ملک نے ترقی کی۔ 

انہوں نے کہا کہ بھٹو کے دور کے بعد سے اب تک پاکستان زوال کی طرف جارہا ہے۔آمدن سے زیادہ ہم صرف سود دے رہے ہیں۔آج ہمیں قرض بھی سخت شرائط لگاکر مل رہا ہے۔2018 میں پی ٹی آئی نے میری کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتی۔ 

مصنف کے بارے میں