الیکشن کمیشن کی اسلام آباد میں رواں ہفتے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں 

الیکشن کمیشن کی اسلام آباد میں رواں ہفتے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسی ہفتے کرائے جانے کا امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ہنگامی بنیادوں پر پولنگ سامان کی ترسیل پر کام شروع کرنے کی ہدایات کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن  کی  متعلقہ آر اوز کو سامان کی ترسیل اور انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ  پولنگ کی تاریخ جلد مقرر کر دی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 دسمبر کی شام پانچ بجے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ پرانے شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی الیکشن کرائے جائیں لیکن وقت کم ہونے کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوسکے۔ وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں