عام انتخابات کیلئے حکمت عملی کی تیاری ، بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

 عام انتخابات کیلئے حکمت عملی کی تیاری ، بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور:عام انتخابات کیلئے حکمت عملی کی تیاری  کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔


پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 3 جنوری کو لاہور میں طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں   پاکستان پیپلز پارٹی کی عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور پر  بات کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں