Get Alerts

بلوچ ٹریننگ وِنگ کوئٹہ میں سولجرز کے تربیتی کورس کی کامیاب پاسنگ آؤٹ پریڈ

بلوچ ٹریننگ وِنگ کوئٹہ میں سولجرز کے تربیتی کورس کی کامیاب پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ : بلوچ ٹریننگ وِنگ کوئٹہ میں سولجرز کے بنیادی فوجی تربیتی کورس کے اکیسویں بیج کی شاندار اور پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ سینٹر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، جذبے اور عزم کو سراہا۔ اس تقریب میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 170 جوانوں نے چھ ماہ کی سخت اور جامع فوجی تربیت مکمل کرنے کے بعد پاکستان فوج میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

تقریب کے دوران، تربیتی کورس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو اعزازی شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کے دوران پیش آنے والے مختلف چیلنجز نے انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بنایا ہے۔ ان جوانوں کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کی تربیت نے ان کی شخصیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارا اور وہ پاکستان فوج میں شامل ہو کر ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا، اور شرکاء نے ملک و قوم کی بہتری کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر تقریب میں نظم و ضبط، جوش و ولولے اور قومی جذبے کی بہترین مثال دیکھنے کو ملی۔

ٹیگز: