Get Alerts

خضدار ٹریننگ سینٹر میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

خضدار ٹریننگ سینٹر میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

خضدار: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے خضدار ٹریننگ سینٹر میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت مکمل کرنے والے ایک ہزار 422 ریکروٹس نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ خضدار تھے، جبکہ مقامی عمائدین، سول و عسکری حکام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے دورانِ تربیت حاصل کی گئی مختلف فوجی مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ ریکروٹس نے جسمانی تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تربیت کا عملی ثبوت دیا۔

تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس نے ملک و قوم کے دفاع اور اپنے فرائض دیانت داری اور جذبے کے ساتھ انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: