گلگت : گلگت بلتستان سکاؤٹس کی 17ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد بڑے شاندار انداز میں کیا گیا، جس میں 450 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) تھے، جنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سکاؤٹس جی بی کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔
پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے، جس سے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں مزید کامیابیوں کی تحریک دی گئی۔