Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 21 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 21 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کو بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 21 جنوری کو طے کر دی ہے۔

عدالت کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا اور فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اڈیالہ جیل کے حکام پہلے ہی اپنا جواب عدالت میں جمع کروا چکے ہیں، جب کہ دیگر فریقین کو بھی جلد اپنے جوابات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

اس کیس کی سماعت 21 جنوری کو دوبارہ ہوگی، جس کے بعد آئندہ کی قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیگز: