Get Alerts

سوئٹزرلینڈ کے مشہور سیاحتی مقام پر دھماکا، 10 ہلاک متعدد زخمی

سوئٹزرلینڈ کے مشہور سیاحتی مقام پر دھماکا، 10 ہلاک متعدد زخمی

جنیوا:سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے قریب کران مونٹانا اسکی ریزورٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

سوئس پولیس کے مطابق دھماکا بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب، تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر ریزورٹ کے ایک بار میں ہوا، جہاں نیو ایئر کی خوشیوں میں شامل افراد موجود تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد یا دھماکے کی وجوہات کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کیں، تاہم ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ افراد کے اہلخانہ کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔

ٹیگز: