Get Alerts

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، 2026 کے پہلے دن 2400 روپے سستا

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، 2026 کے پہلے دن 2400 روپے سستا

کراچی: سونے کی قیمت مسلسل چوتھے دن اور سال 2026 کے پہلے دن مزید کم ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2,400 روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4,54,562 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت 2,058 روپے کم ہو کر 3,89,713 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ چار دنوں میں فی تولہ سونا 21,100 روپے سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہو کر 4,322 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ٹیگز: