Get Alerts

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ مزید 1800 روپے سستا

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ مزید 1800 روپے سستا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ کاروباری روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی، جب فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوا تھا۔

یوں دو کاروباری دنوں کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 16 ہزار 900 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث سرمایہ کاروں اور شہریوں کی جانب سے مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ٹیگز: