Get Alerts

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 1800 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 1800 روپے سستا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد جمعرات کو نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو سونے کی قیمت میں 4600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اس سے ایک روز قبل منگل کو بھی سونا 4700 روپے مہنگا ہوا تھا اور فی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 4096 ڈالر فی اونس ہو گئی، جس میں 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی سامنے آئی، فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6370 روپے کی سطح پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے اثرات کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے۔
 
 

ٹیگز: