Get Alerts

 میراتھن اور سرگرمیوں سے کراچی کا مثبت چہرہ دکھائیں گے:میئر مرتضیٰ وہاب

 میراتھن اور سرگرمیوں سے کراچی کا مثبت چہرہ دکھائیں گے:میئر مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑی جلد کراچی آئیں گے اور عوام کو چاہیے کہ وہ میراتھن میں حصہ لے کر شہر کا مثبت پہلو اجاگر کریں۔

میئر نے نیوز کانفرنس میں کہا، "کراچی کا چہرہ بعض اوقات مسخ کرکے پیش کیا جاتا ہے، لیکن میراتھن کے ذریعے ہم شہر کی روشن اور مثبت پہچان دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایونٹس خوش اسلوبی سے ہوئے اور شہر میں مثبت سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کو کراچی میں سائیکلنگ کی تقریب منعقد کی جائے گی اور اگلے سال میراتھن پورے شہر میں ہونے کی امید ہے۔

میئر نے قبضہ مافیا کے حوالے سے بھی کہا کہ انہیں قانون کے مطابق قابو میں لایا جائے گا تاکہ شہریوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ٹیگز: