Get Alerts

2026 ترقیاتی اور عوامی مسائل کے حل کا سال ہوگا:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

 2026 ترقیاتی اور عوامی مسائل کے حل کا سال ہوگا:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ہر ایک پائی شہر پر خرچ کی جا رہی ہے اور یہ سال ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے حل کا سال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے منشور کے مطابق شہر چل رہی ہے اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے اسی اصول کے تحت مکمل کیے جا رہے ہیں۔

میئر نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی روڈ کا کام 31 جولائی تک مکمل کر دیا جائے گا، جبکہ جام صادق پل پر بھی کام جاری ہے۔ مزید کہا کہ بلوچ ایکسپریس وے کوریڈور 31 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ سال کراچی کے لیے ترقی اور بہتری کا سال ہوگا اور تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی سہولت کے لیے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

ٹیگز: