اب موبائل فون بیٹری کے بغیر چلے گا

اب موبائل فون بیٹری کے بغیر چلے گا

کراچی: اب موبائل بیٹری پر نہیں بلکہ ہوا یا ریڈیا ئی لہروں سے توانائی حاصل کر ے گا ۔
امریکی سائنسدانوں نے انوکھا موبائل ایجاد کر لیا ہے جس میں بیٹری ضرورت نہیں ہو گی۔ موبائل ہوائی  یا ریڈیائی لہروں سے انرجی حاصل کرے گا۔
اس موبائل میں نئی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی استعما ل کی گئی ہے جسے بیکس کیٹر کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی کے سگنلز کے انعکاس کا استعمال کرتی ہے۔ یہ فون دوسرے سمارٹ فونز کی طرح استعمال نہیں کیا جائے گا نہ ہی اس میں انٹرنیٹ یا وائی فائی جیسی سہولت متعارف کرائی گئی ہے ۔
یہ مو بائل صرف کال یاا یس ایم ایس کیلئے استعمال کیا جا سکے گا ۔
یہ موبائل فون امریکہ کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے محقیقین نے تیار کیا ہے جس میں صرف کال یا ایس ایم ایس کی سہولت موجود ہے۔