Get Alerts

انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی

انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی
کیپشن: image by Twitter

لاہور : بھارتی ٹیم کی میزبان انگلینڈ ٹیم سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے پوائنٹ ٹیبل پر دوبارہ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے .

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کو بھاری مارجن سے شکست دینا ہوگا تاکہ اس کے رن ریٹ کو مزید تقویت مل سکے لیکن اس کے ساتھ میزبان انگلینڈ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے شکست بہت ضروری ہوگئی ہے .

اس کے بعد ہی قومی ٹیم کا سیمی فائنل کے لیے راستہ صاف ہوگا اگر نیوزی لینڈ ٹیم انگلینڈ سے شکست کھا گئی تو پاکستان کا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنا بہت مشکل ہو جائے گا۔