لندن : کرکٹ ورلڈ کپ میں پوائنٹ ٹیبل دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا ہے ، پاکستانی ٹیم اس وقت آٹھویں نمبر پر موجود ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے تینوں میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے ، کیویز نے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹ حاصل کیے ہیں ۔انگلینڈ کی ٹیم تین میچ کھیل کر دو میچ جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے .
میزبان ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ بھارتی ٹیم دو میچوں میں دو میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔آسٹریلیا کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، سری لنکن ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے ، ویسٹ انڈیز ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔
Here's how the #CWC19 table looks after today's washout ???? pic.twitter.com/OiKcvr2zX0
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 11, 2019
بنگلہ دیش کی ٹیم چار میچ جیت کر تین پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر ہے اسی طرح پاکستانی ٹیم تین میچ جیت کر 3 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر آٹھویں نمبر ہے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم چار میچز میں تین میچ ہارنے کے بعد ایک پوائنٹ کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے اسی طرح افغانستان کی ٹیم تین میچ کھیل کر بغیر کوئی پوائنٹ حاصل کیے دسویں نمبر پر موجود ہے ۔