ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان میں مون سون کا سلسلہ شہریوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے لگا اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مون سون کی پہلی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں موسم خوشگوار بنا دیا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری بھی اللہ کی رحمت سے فیض یاب ہوئے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں بھی پری مون بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو گیا ہے۔ 
بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے پر سیاح بھی لطف اندوز ہونے پہنچ گئے، ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہو گئی جس کے باعث گاڑیاں ڈرائیو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں جبکہ این ڈی ایم اے نے بارش میں انتظامی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں