عمران خان نے دوبارہ انتخاب کیلئے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ تسلیم کرلیا 

عمران خان نے دوبارہ انتخاب کیلئے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ تسلیم کرلیا 
سورس: File

اسلام آباد: عمران خان نے دوبارہ انتخاب تک حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب تسلیم کرلیا ہے۔ وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ 

وقفے کے بعد سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے چیف جسٹس کو بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب قانون کے مطابق کام کریں۔ ضمنی انتخاب میں مداخلت نہ کریں۔ 

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ جن حلقوں میں الیکشنز ہو رہے ہیں ان میں پبلک فنڈز استعمال نہ ہوں۔  اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا کہہ دیتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں